Asad Well-known member Nov 14, 2024 #61 اِک قصہ اُڑتے پتّوں کا جو سبز رُتوں میں خاک ہوئے کُچھ باتیں ایسی رشتوں کی جو بیچ نگر میں ٹوٹ گئے کُچھ یادیں ایسے ہاتھوں کی جو بیچ بھنور میں چھوٹ گئے تم دشتِ طلب میں ٹھہر گئے ہم قریۂ جان کے پار گئے یہ بازی جان کی بازی ہے تم جیت گئے ہم ہار گئے
اِک قصہ اُڑتے پتّوں کا جو سبز رُتوں میں خاک ہوئے کُچھ باتیں ایسی رشتوں کی جو بیچ نگر میں ٹوٹ گئے کُچھ یادیں ایسے ہاتھوں کی جو بیچ بھنور میں چھوٹ گئے تم دشتِ طلب میں ٹھہر گئے ہم قریۂ جان کے پار گئے یہ بازی جان کی بازی ہے تم جیت گئے ہم ہار گئے
Roshni Moderator Nov 15, 2024 #62 جی تو چاہتا ہے کبھی آگ لگا کے دل کو پھر کہیں دور کھڑا ہو کہ تماشا دیکھوں
Pari Well-known member Nov 15, 2024 #63 Us ajnabi se hath milane ke vaaste mehfil mein sab se hath milna para mujhe
Zaamin Mein hoon na! Nov 15, 2024 #64 وہ مُجھ سے اِتنی مُحبت جتانے لگتا ہے کبھی کبھی تو مُجھے خوف آنے لگتا ہے
Asad Well-known member Nov 15, 2024 #65 وہاں خاک جشن ہو عید کا ، وہاں خاک دل کا کنول کھلے جہاں زندگی کی ضرورتوں کا بھی حسرتوں میں شمار ہو
Sahil Well-known member Nov 15, 2024 #66 بہت بے کیف لمحے ہیں ، عجب بوجھل طبعیت ہے نہ غم سے دل بہلتا ہے ، نہ خوشیاں راس آتی ہیں
Pari Well-known member Nov 15, 2024 #67 Sari duniya ke jazbaat ek tarf tum se wo pehli mulaqaat ek tarf
Asad Well-known member Nov 15, 2024 #68 اُسی مقام پہ کل مُجھ کو دیکھ کر تنہا بہت اُداس ہوئے پھول بیچنے والے
Asad Well-known member Nov 15, 2024 #69 زوال آتا ہے ہر شے پہ سُنا تھا لیکن ہمارے غم کو مُسلسل عُروج حاصل ہے
Asad Well-known member Nov 15, 2024 #70 اب مُحبت کا شجر کاٹ دیا ہے میں نے اب مِرے گھر میں اُداسی نہیں آنے والی
Sahil Well-known member Nov 15, 2024 #71 وحشت یہ کہہ رہی ہے دلِ بے قرار کی پھر خاک چھاننی ہے ہمیں کوئے یار کی
Zaamin Mein hoon na! Nov 15, 2024 #72 یہ دوڑ دُھوپ فقط عمُرِبے وفا تک ہے یہ کام کاج سُنا ہے وہاں نہیں ہوتا
Asad Well-known member Nov 15, 2024 #73 خواہش کے ہاتھ میں نہ تمنا کے بس میں تھے دل کے معاملات کہاں دسترس میں تھے
Arsheen Well-known member Nov 15, 2024 #75 میں کسی دشت میں ٹیلوں پہ بھٹکتا ہوا دن اور تُو گاؤں کی چوپال میں اُتری ہوئی شام
Arsheen Well-known member Nov 15, 2024 #76 تنقید نہ تکرار، بڑی دیر سے چُپ ہیں حیرت ہے مِرے یار بڑی دیر سے چُپ ہیں گونگوں کو تکلّم کے مواقع ہیں مُیسّر ہم ماہرِ گفتار بڑی دیر سے چُپ ہیں
تنقید نہ تکرار، بڑی دیر سے چُپ ہیں حیرت ہے مِرے یار بڑی دیر سے چُپ ہیں گونگوں کو تکلّم کے مواقع ہیں مُیسّر ہم ماہرِ گفتار بڑی دیر سے چُپ ہیں
Pari Well-known member Nov 15, 2024 #77 Hum ko aapas mein mohabbat nahi karne dety ik yehi aeb hae is shehar ke dana'on mein
Arsheen Well-known member Nov 16, 2024 #78 اب اپنی حقیقت بھی ساغرؔ بےربط کہانی لگتی ہے دنیا کی حقیقت کیا کہیے کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے
Asad Well-known member Nov 16, 2024 #79 یوں بھی کچھ لوگ تِرے دل میں رہے ہیں جیسے برف کے گھر میں کوئی صِحرا نشیں
Arsheen Well-known member Nov 17, 2024 #80 Asad said: View attachment 11 Click to expand... بہت خُوب