Arsheen Well-known member Mar 25, 2025 #281 اب کہ وہ درد دے کہ میں روؤں تمام عُمر اب کہ لگا وہ زخم کہ جینا مُحال ہو
Arsheen Well-known member Mar 25, 2025 #282 پھر یوں نہ ہو کہ اپنا بدن اجنبی لگے بہتر ہے اِس کے خول سے باہر نہ دیکھیئے
Pari Well-known member Mar 25, 2025 #283 Wo yaad bhi ab aaya hae, aur jaag uthi hae khawahish bhi taza dard aur sard hawa hae, aur saal ki pehli barish bhi
Wo yaad bhi ab aaya hae, aur jaag uthi hae khawahish bhi taza dard aur sard hawa hae, aur saal ki pehli barish bhi
Sahil Well-known member Mar 25, 2025 #284 بے سبب چھوڑ کے جانے سے کہیں بہتر ہے آ کسی روز کہیں بیٹھ کے جھگڑا کر لیں
Asad Well-known member Mar 25, 2025 #285 کیا کیجئے کہ عشق تھا اس شخص سے ہمیں الفاظ جس کے جھوٹ تھے ، لہجہ فریب تھا
Asad Well-known member Mar 25, 2025 #286 ہم جی رہے ہیں ایسے حوادث میں ان دنوں جن کا کبھی گماں بھی ، تصور خراش تھا
Pari Well-known member Mar 25, 2025 #287 Apni jesi koi tasveer banani thi mujhe mere andar se sabhi rang tumhare nikle
Sahil Well-known member Mar 26, 2025 #288 چاہتیں ، وقت ، وفا ، نیند ، بھروسہ ، غزلیں !ایسا کیا تھا جو تِرے سر سے نہ وارا ہم نے
Rameesha Well-known member Mar 27, 2025 #289 Arsheen said: Welcome Rameesha Click to expand... Thanks @Rameesha
Rameesha Well-known member Mar 27, 2025 #290 منزل پہ آ کہ شاد عجب حادثہ ہوا میں ہمسفر کو بُھول گیا، ہمسفر مُجھے
Rameesha Well-known member Mar 27, 2025 #291 اپنے ہی سر کے زخم کا کچھ کیجئیے علاج آیا ہے کس طرف سے یہ پتھر نہ دیکھیئے
Rameesha Well-known member Mar 27, 2025 #292 برسوں کی دوستی کا چلن کیا سے کیا ہُوا کِس مُنہ سے ہم مِلیں گے اگر سامنا ہُوا
Zaamin Mein hoon na! Mar 28, 2025 #295 کیا حسن تھا کہ آنکھ سے دیکھا ہزار بار پھر بھی نظر کو حسرتِ دیدار رہ گئی
Roshni Moderator Mar 28, 2025 #296 رخت سفر تو باندھ کے رکھا ہوا ہے پر کیسے چلوں کہ ساتھ کوئی ہمسفر نہیں
Arsheen Well-known member Mar 28, 2025 #297 لگ گئی اور کہیں عمر کی پونجی ورنہ زندگی ہم تِری دہلیز پہ ہارے ہوتے خرچ ہو جاتے اسی ایک محبت میں کبیرؔ دل اگر اور بھی سینے میں ہمارے ہوتے
لگ گئی اور کہیں عمر کی پونجی ورنہ زندگی ہم تِری دہلیز پہ ہارے ہوتے خرچ ہو جاتے اسی ایک محبت میں کبیرؔ دل اگر اور بھی سینے میں ہمارے ہوتے
Arsheen Well-known member Mar 28, 2025 #298 اب حال دل نہ پوچھ کہ تاب بیاں نہیں اب مہرباں نہ ہو کہ ضرورت نہیں رہی
Arsheen Well-known member Mar 28, 2025 #299 ایک مدت کی ریاضت سے کمائے ہوئے لوگ کیسے بچھڑے ہیں مرے دل میں سمائے ہوئے لوگ تلخ گوئی سے ہماری تُو پریشان نہ ہو ہم ہیں دنیا کے مصائب کے ستائے ہوئے لوگ تجھ کو اے شخص کبھی زیست کی تنہائی میں یاد آئیں گے ہم عجلت میں گنوائے ہوئے لوگ
ایک مدت کی ریاضت سے کمائے ہوئے لوگ کیسے بچھڑے ہیں مرے دل میں سمائے ہوئے لوگ تلخ گوئی سے ہماری تُو پریشان نہ ہو ہم ہیں دنیا کے مصائب کے ستائے ہوئے لوگ تجھ کو اے شخص کبھی زیست کی تنہائی میں یاد آئیں گے ہم عجلت میں گنوائے ہوئے لوگ
Sahil Well-known member Mar 29, 2025 #300 کُجھ اُنج وی راہواں اوکھیاں سن کُجھ گل وچ غم دا طوق وی سی کُجھ شہر دے لوک وی ظالم سن کُجھ مینوں مرن دا شوق وی سی
کُجھ اُنج وی راہواں اوکھیاں سن کُجھ گل وچ غم دا طوق وی سی کُجھ شہر دے لوک وی ظالم سن کُجھ مینوں مرن دا شوق وی سی