Bait Bazi


Waha tak sath chalte hein jaha tak sath mumkin hae
jahan halaat badlenge waha tum bh badal jana
 
رات کاٹے نہیں کٹتی ہے کسی صورت سے
دن تو دنیا کے بکھیڑوں میں گزر جاتا ہے​
 

کسی بھی شے کے مناسب جگہ نہیں کوئی
پسند آتا ہے کمرے کا انتشار مجھے
تمام شہر میں ہیں میرے تذکرے قیصرؔ
بنا دیا ہے محبت نے اشتہار مجھے​
 
دنیا بدل گئی تھی کوئی غم نہ تھا مجھے
تم بھی بدل گئے تھے یہ حیرانی کھا گئی​
 
تو نہ سمجھے گا کبھی خاک نشینوں کا سکُوت
تو ابھی درد کی لذت سے شناسا جو نہیں​
 
:) عید مُبارک پیارے بچوں​

Happy_Eid_Mubarak_Wishes.jpg
 
سب لوگوں کو عید مُبارک

مجھ کو تیری نہ تجھے میری خبر جائے گی
عید اب کے بھی دبے پاوں گزر جائے گی
 
وہ بھی ملتا جو گلے سے تو خوشی عید کی تھی
کوئی رہ رہ کے نصیر آج بہت یاد آیا​

:) عید مبارک دوستو​

 
Back
Top