Bait Bazi

Zaamin

Mein hoon na!
shaerana-post.webp
 

دل یہ مائل ہے بُت پرستی پر
جب سے پتھر سے دوستی کی ہے

 

یہی اندازِ دیانت رہا تو کل کا تاجر
برف کے باٹ لیئے دھوپ میں بیٹھا ہو گا​
 
جگر ہو جائے گا چھلنی یہ آنکھیں خون روئیں گی
وصی بے فیض لوگوں سے نبھا کر کچھ نہیں ملتا​
 

پہلی پہلی وہ اذیت ہی مجھے کافی ہے
اب مجھے عشق دوبارہ نہیں ہونے والا
تھوڑا تھوڑا ہی میسر رہے کافی ہے مجھے
وہ میرا سارے کا سارا نہیں ہونے والا
 

وہ عیادت کو نہ آیا تو تعجّب کیسا
کیوں وہ اک رسمی تعلُق کو نبھانے آتا​
 


جنت کے اشتہار میں عورت بشکلِ حُور
کتنا ہے آشنا خدا آدم مزاج سے

 


سردموسم میں ٹھٹھرتےہوئےجسموں کے لئے
چادریں کیوں نہ مزاروں سے اُٹھالی جائیں
 


پھر تیرا ذکر کیا بادِ صبا نے مجھ سے
پھر میرے دل کو دھڑکنے کے بہانے آئے
 

دِل اُداس تھا مگر جان تمہاری خاطر
چہرہ شاداب رکھا، بال بنائے رکھے

1731077844146.webp
 

وہ بھی آنگن میں کہیں بیٹھ کے روتی ہوگی
میں بھی راتوں کو ذرا دیر سے گھر جاتا ہوں
 
Back
Top