Bait Bazi


Agar mujh sey bicharnay ka nahi hae ghum usey Mohsin
to phir khaamosh ratoon mein wo aksar jaagta kyun hae
 
Sorry, exams chal rahe hein mere :(
smack.gif
اور کتنا پڑھنا ہے بابا؟​
 
رُوپ تو اُس کو ایسا دیتے، دُنیا دیکھتی لیکن ہم
بُت سازی ہی چھوڑ چُکے تھے جب وہ پتھر نرم ہُوا

 
ہم خوابوں کے بیوپاری تھے
پر اِس میں ہُوا نُقصان بڑا
کچھ بخت میں ڈھیروں کالِک تھی
کچھ اب کے غضب کا کال پڑا
 

اب تلخیوں کا سامنا کرنے کا وقت ہے
اب عمُر خواب دیکھنے والی نہیں رہی​
 

اب کس کے لیے لائے ہو یہ چاند ستارے
ہم خواب کی دنیا سے نکل آئے ہوئے ہیں​
 
خُدا ہیں لوگ , گناہ وثواب دیکھتے ہیں
سو ہم تو روز ہی, روز حساب دیکھتے ہیں​
 
میری اک عمر کی محنت سے جو مکان بنا
وە میرے بچوں کو سستا دکھائی دیتا ہے​
 
ہم سے رکھے نہ کوئی خـــیر کی اُمیــد کہ ہم
ایسے بیـــزار ہیں دنـــیا سے خُدا جـــانتا ہے​
 
کون ہنستے ہوئے ہجرت پہ ہوا ہے راضی
لوگ آسانی سے گھر چھوڑ کے کب جاتے ہیں​
 
اِس سے پہلے کہ جان جائے
اُس سے کہہ دو کہ مان جائے​
 

اُس سے کہنا کہ مُسافت کی نہ پوچھے روداد
میرا چہرہ، مِرے کپڑے، مِرے جوتے دیکھے​
 
Back
Top