Sahil Well-known member Jun 9, 2025 #481 اک فقط تجھ سے تغافل نہیں برتا میں نے ورنہ ہر ذات سے مفرور ہوئے پھرتے ہیں
Roshni Moderator Jun 10, 2025 #482 میں پُرسکوں ہوں مضافات میں بسیرے پر کہ شــہر بھـــر کا تماشا مــــری نگاہ میں ہے
Roshni Moderator Jun 10, 2025 #483 اُس نے پوچھا بھی تو ہجرت کا طریقہ پوچھا اُس نے چاہی بھی تو جانے کی اجازت چاہی
Roshni Moderator Jun 10, 2025 #484 تمہارے پاؤں جمے ہیں سو تم نہ سمجھو گے حیات کیسے گزرتی ہے لڑکھڑاتے ہوئے
Zaamin Mein hoon na! Jun 11, 2025 #485 جھوٹ کہتے ہیں کہ آواز لگا سکتا ہے ڈوبنے والا فقط ہاتھ ہلا سکتا ہے اور پھر چھوڑ گیا وہ جو کہا کرتا تھا کون بدبخت تجھے چھوڑ کے جا سکتا ہے
جھوٹ کہتے ہیں کہ آواز لگا سکتا ہے ڈوبنے والا فقط ہاتھ ہلا سکتا ہے اور پھر چھوڑ گیا وہ جو کہا کرتا تھا کون بدبخت تجھے چھوڑ کے جا سکتا ہے
Arsheen Well-known member Jun 13, 2025 #486 اس دُکھ بھری حیات کی محرومیاں نہ پوچھ کیا کیا تجھے بتائیں کہ کیا کیا نہ ہو سکا
Arsheen Well-known member Jun 13, 2025 #487 میرے گماں میں نہ تھا تیرا یوں بدل جانا مجھے خبر ہی نہ تھی اس طرح بھی ہوتا ہے
Arsheen Well-known member Jun 13, 2025 #488 ہجر کا تارا ڈوب چلا ہے ڈھلنے لگی ہے رات وصی قطرہ قطرہ برس رہی ہے اشکوں کی برسات وصی
Asad Well-known member Jun 14, 2025 #489 جس طرح ٹوٹ کے گرتی ہے زمیں پر بارش اس طرح خود کو تیری زات پہ مرتے دیکھا
Asad Well-known member Jun 14, 2025 #490 جب یار نے اٹھا کر زلفوں کے بال باندھے تب میں نے اپنے دل میں لاکھوں خیال باندھے
Asad Well-known member Jun 14, 2025 #491 کیوں مانگ رہے ہو کسی بارش کی دعائیں تم اپنے شکستہ در و دیوار تو دیکھو
Rameesha Well-known member Jun 14, 2025 #492 اب اسے لوگ سمجھتے ہیں گرفتار مرا سخت نادم ہے مجھے دام میں لانے والا
Rameesha Well-known member Jun 14, 2025 #493 دُور تک ساتھ دیا کرتی ہیں آنکھیں اُن کا !تُو نے دیکھے ہیں کبھی گاؤں سے جاتے ہوئے لوگ
Sahil Well-known member Jun 15, 2025 #494 ہم گھوم چکے بستی بن میں اک آس کی پھانس لیے من میں کوئی ساجن ہو، کوئی پیارا ہو کوئی دیپک ہو، کوئی تارا ہو جب جیون رات اندھیری ہو !اک بار کہو تم میری ہو
ہم گھوم چکے بستی بن میں اک آس کی پھانس لیے من میں کوئی ساجن ہو، کوئی پیارا ہو کوئی دیپک ہو، کوئی تارا ہو جب جیون رات اندھیری ہو !اک بار کہو تم میری ہو
Sahil Well-known member Jun 15, 2025 #495 ہم نے خوابوں کی قباء دشت میں جلتی دیکھی !تم نے دیکھے ہیں کبھی درد میں لتھڑے ہوئے خواب
Sahil Well-known member Jun 15, 2025 #496 ڈھل گئی عمر سبھی شوق ہمارے لے کر اب تم آئے ہو مری جان ستارے لے کر تم بھی چل دو گے لیے ساتھ ہماری خوشیاں اور جیے جائیں گے ہم روگ تمہارے لے کر
ڈھل گئی عمر سبھی شوق ہمارے لے کر اب تم آئے ہو مری جان ستارے لے کر تم بھی چل دو گے لیے ساتھ ہماری خوشیاں اور جیے جائیں گے ہم روگ تمہارے لے کر
Roshni Moderator Jun 15, 2025 #497 اُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کر حالات کی قبروں کے یہ کتبے بھی پڑھا کر
Zaamin Mein hoon na! Jun 16, 2025 #498 تم کو پتہ ہے تم سے بچھڑنے پہ کیا ہوا؟ ہم کو اکیلے چھوڑ کے ہمت چلی گئی کل ہم تلاش میں تھے کوئی آئینہ ملے اب آئینہ ملا ہے تو صورت چلی گئی
تم کو پتہ ہے تم سے بچھڑنے پہ کیا ہوا؟ ہم کو اکیلے چھوڑ کے ہمت چلی گئی کل ہم تلاش میں تھے کوئی آئینہ ملے اب آئینہ ملا ہے تو صورت چلی گئی
Pari Well-known member Jun 17, 2025 #499 Takti rehti hoon mein tasveer bana kar us ki deir tak haath nahi dhoti mein rangon waley
Rameesha Well-known member Jun 18, 2025 #500 کم مائیگی نہ پوچھ مری بزم غیر میں اُٹھتی ہے ہر نگاہ خریدار کی طرح