Sahil Well-known member May 30, 2025 #461 کوئی پل ہو تیرے ساتھ کا میری عمر بھر کو سمیٹ لے میں فنا بقا کے سبھی سفر اسی ایک پل میں گزار لوں
Sahil Well-known member May 30, 2025 #462 نیندیں نہیں نصیب میں لیکن وہ میرا خواب مجھ کو دکھائی دیتا ہے، دیکھے بغیر بھی
Sahil Well-known member May 30, 2025 #463 باب قفس کھلا بھی تو کچھ دیر کے لیے جو قید میں نہیں تھے رہا کر دیے گئے ہم کو ہماری نیند بھی پوری نہیں ملی لوگوں کو ان کے خواب جگا کر دیے گئے
باب قفس کھلا بھی تو کچھ دیر کے لیے جو قید میں نہیں تھے رہا کر دیے گئے ہم کو ہماری نیند بھی پوری نہیں ملی لوگوں کو ان کے خواب جگا کر دیے گئے
Sahil Well-known member May 30, 2025 #464 عمر رواں کو روکیے، آواز دیجیے ہم پیچھے رہ گئے ہیں کئی حسرتوں کے ساتھ
Pari Well-known member May 30, 2025 #466 Mein to samjha tha us ko kafi tha mein ab ja kr raaz khula ke izaafi tha mein
Rameesha Well-known member Jun 1, 2025 #467 جی میں آتا ہے کہ لب سی لیں ہمیشہ کے لیے سانس لیتے ہیں تو ہر سِمت دھواں ہوتا ہے بھول جانا اُسے مشکل تو نہیں ہے لیکن کام آساں بھی مگر ہم سے کہاں ہوتا ہے
جی میں آتا ہے کہ لب سی لیں ہمیشہ کے لیے سانس لیتے ہیں تو ہر سِمت دھواں ہوتا ہے بھول جانا اُسے مشکل تو نہیں ہے لیکن کام آساں بھی مگر ہم سے کہاں ہوتا ہے
Rameesha Well-known member Jun 1, 2025 #468 خُشک دريا کو ديکھا ، تو مُجھے ياد آيا ميں بھی روئی نہيں کئی دِن سے
Rameesha Well-known member Jun 1, 2025 #469 مجھ کو نفرت سے نہیں پیار سے مصلوب کرو میں بھی شامل ہوں محبت کے گنہ گاروں میں.
Sahil Well-known member Jun 2, 2025 #470 کلام کرتا تھا قوسِ قزح کے رنگوں میں وہ اِک خیال تھا اور شاعری میں رہتا تھا
Sahil Well-known member Jun 2, 2025 #471 خطائیں عمرِ رفتہ کی ، سزائیں عمرِ حاضر کو عجب دستورِ الفت ہے، کہاں کرنی کہاں بھرنی
Sahil Well-known member Jun 2, 2025 #472 جانے کس موڑ پہ لے جا کے اکیلا کر دیں مجھ کو اب دوست بناتے ہوئے ڈر لگتا ہے
Asad Well-known member Jun 2, 2025 #473 تم تو سردی کی حسیں دھوپ کا چہرہ ہو جسے دیکھتے رہتے ہیں دیوار سے جاتے ہوئے ہم
Roshni Moderator Jun 4, 2025 #474 چھوڑ جانے پہ پرندوں کی مُذمت کی ہو تُم نے دیکھا ہے کبھی پیڑ نے، ہجرت کی ہو اب تو اتنا بھی نہیں یاد کہ کب آخری بار دل نے کچھ ٹوٹ کے چاہا، کوئی حسرت کی ہو
چھوڑ جانے پہ پرندوں کی مُذمت کی ہو تُم نے دیکھا ہے کبھی پیڑ نے، ہجرت کی ہو اب تو اتنا بھی نہیں یاد کہ کب آخری بار دل نے کچھ ٹوٹ کے چاہا، کوئی حسرت کی ہو
Zaamin Mein hoon na! Jun 4, 2025 #477 ہر دھڑکن سے پیار کا امرت ہر اک لفظ میں اُترا تھا ساری عُمر جو لکھا دل نے وہی وظیفہ بھول گیا
Rameesha Well-known member Jun 9, 2025 #479 اک عمر اُجالوں کے تعاقب میں گنوا کے ہم شام کے منظر میں سحر ڈھونڈ رہے ہیں
Sahil Well-known member Jun 9, 2025 #480 ہم سماعت کو ہتھیلی پہ لیے پھرتے ہیں تیری آواز میں کوئی تو پکارے ہم کو تُو ہے وہ قیمتی نقصان جو راس آیا ہے اچھے لگتے ہیں تیرے بعد خسارے ہم کو
ہم سماعت کو ہتھیلی پہ لیے پھرتے ہیں تیری آواز میں کوئی تو پکارے ہم کو تُو ہے وہ قیمتی نقصان جو راس آیا ہے اچھے لگتے ہیں تیرے بعد خسارے ہم کو